پیرمحل (نامہ نگار) گرفتار ملزم سے ناجائز اسلحہ برآمد مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے گرفتار ملزم ذاکر حسین عرف ننھا ساکن چک 675/16 گ ب سے پسٹل 30 بور برآمد کرکے پولیس آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) نامعلوم چوروںنے ہزاروں روپے مالیت کی بکریاں چوری کرلی تفصیل کے مطابق چک نمبر 687/27 گ ب کے رہائشی عبدالجبار ولد جماعت علی گجر کی دوعدد بکریاں مالیت 40 ہزار روپے نامعلوم چوروںنے چوری کرلی تھانہ پیرمحل پولیس نے عبدالجبار کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر بھٹہ خشت سے چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے لئے تحصیل انتظامیہ کی طرف سے چھاپہ مار کارروائی کا سلسلہ جاری ہے مانیٹرنگ کے ذریعے تحصیل بھر میں قائم بھٹہ جات کی نگرانی کررہے ہیں اگر کسی بھی بھٹہ خشت پر کم عمر بچوں سے مشقت کروائی گئی توان ن بھٹہ جات کے مالکان کے خلاف جبری مشقت کے خاتمہ کا قانون 2016 کے تحت ایف آئی آر درج کرائی جائے گی ان خیالا ت کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے صحافیوں سے گفتگومیں کیا انہوںنے کہا ڈی سی او عامر اعجازاکبر کی ہدایت پر تحصیل بھر میں چھاپہ مار کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے اور کسی بھی بھٹہ خشت پر کم عمر بچے کی اطلاع پر بھٹہ مالک کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس سلسلہ میں کسی سے کوئی رعایت نہ برتی جائے ۔انہوں نے کہا کہ کم عمر بھٹہ مزدوربچوں کو قریبی سرکاری سکول میں داخل کرایا جائے اور حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ان کو مفت کتب ، یونیفارم فراہم کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ بچے ملک وقوم کا مستقبل ہیں اور ان کوزیورتعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے ہر فرد کوکرداراداکرناہوگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (نامہ نگار) حکومت پنجاب کی ہدایات کے باوجود کنزیومر پروٹیکشن کونسل کو عملی طورپر متحرک نہ کیا جاسکا ضلع بھر میں قانون کی دفعات 11اور 16کی خلاف ورزی جاری صارفین کوپیکنگ میں دی جانے والی اشیاء پر تاریخ تیاری واختتام اور اجزائے ترکیبی لکھنا لازمی ہیں ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کنزیومرپروٹیکشن کونسل کو فعال بنائیں انجمن صارفین کا مطالبہ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں اشیاء کی مقدار کوالٹی پر چیک اینڈبیلنس کے لیے ضلع کی سطح پر کنزیومر پروٹیکشن کونسل کا قیام کرکے ممبران عہدیداران کا تقررکیا گیا مگر عملی طورپر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کنزیوم رپروٹیکشن کونسل کو فعال نہ بنایاجاسکا جس پر ضلع بھر میں پیکنگ میں فروخت کی جانے والی اشیاء پر تاریخ تیاری واختتام اور اجزائے ترکیبی کے اندراج پر عملدرآمدر نہ ہورہا ہے بلکہ میڈیکل سٹور سمیت کپڑے اور دیگر اشیاء پر دکانداروں کی طرف کسی قسم کا بل بھی جاری نہیں کیاجاتا جس سے دکانداروں کی من مانیاں عروج پر ہونے سمیت ناقص اشیاء کی فروخت جاری ہے کنزیومر پروٹیکشن ممبر رانا شاہدا لرحمن کا کہناہے کہ دواجلاس ہوچکے ہیں مگر عملی طورپر ہمیں اختیار ات ہی نہیں دیے گئے ہم کس طرح دکانداروں کو پابندکرسکتے ہیں صارفین نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کو فعال بناتے ہوئے قانون کی دفعات 11اور 16کے تحت خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ صارفین کو عملی طورپر خالص اورمعیاری اشیاء مجوزہ قیمت پر مل سکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (نامہ نگار) تاریخ پیدائش کا اندراج قومی فریضہ ہے والدین کو اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے متعلقہ یونین کونسل میں تاریخ پیدائش کے اندراج کو ہرحال میں درج کروانا چاہیے ان خیالات کا اظہارفافن کی تنظیم سی پی ڈی آئی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ گورنس سپورٹ گروپ کے تحت آفس یونین کونسل 69پیرمحل جس کے چیف آرگنائزر سید ذیشان شاہ اور آرگنائزر محمد اکرم مجاہد ،مرزابشیر احمد تھے میں محمد شاہد اسسٹنٹ پراجیکٹ منیجر سی پی ڈی آئی، محمد شکیل ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی آرگنائزیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ ،طاہر ذیشان کنوینئر ڈسٹرکٹ سپورٹ گروپ نے ہمراہ چوہدری خالد سردار متوقع چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل تاریخ پیدائش کے اندراج کی یونین کونسل میں آگاہی کے سلسلہ میں گورنمنٹ افسران کے ساتھ انٹر فیس میٹنگ میں شامل شرکاء سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا تاریخ پیدائش کے اندراج نہ ہونے سے مردم شماری سمیت الیکشن کے عمل میں سخت مسائل درپیش آتے ہیں تاریخ پیدائش کے اندراج کے نہ ہونے کے باعث قومی شناختی کارڈ نہ بننے پر الیکشن میں ہزاروں لوگ اپنے ووٹ کے حق سے محروم ہوئے انہوںنے عوام سے اپیل کی ہے اپنی تاریخ پیدائش کا لیٹ اندراج کروائیں جس میں سات سال تک کے بچے کی تاریخ پیدائش کا لیٹ اندراج متعلقہ یونین کونسل کے ایڈمنسٹریٹر اور اور سات سال سے زائد لوگوں کی تاریخ اندراج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے کروائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ قومی شناختی کارڈبنواکر الیکشن میں رائے دہی کا حق استعمال کرسکیں اس موقع پر چوہدری سلطان احمد کونسلر ، محمد نذیر ٹھیکیدار کونسلر ، سائیں خالد شریف چیئرمین ، چوہدری اصغر چیئرمین ، نعیم ہاشم چیئرمین ، حاجی محمد ریاض وائس چیئرمین سمیت عوام کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (نامہ نگار) پیرمحل شہر میں ڈکیتی ،چوری ،راہزنی کی وارداتیں معمول بن گئیں ،، پیرمحل پولیس خاموش تماشائی کا رول ادا کرنے لگی ، ملزم کو مدعی اور مدعی کو ملزم ٹھرانے لگی ،، مقامی صحافی بھی زد میں آ گیا ،، ڈکیتی کے دوران صحافی سے ہزاروں روپے نقدی ،قیمتی اشیا لے اڑے ،،پولیس نے کئی روز گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ کیا ،،تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر میں عرصہ دراز سے ڈکیتی چوری راہزنی کی وارداتوں نے شہر میں خوف وہراس پھلا دیا مقامی پولیس چشم پوشی کا رول ادا کرنے کیساتھ ساتھ بے بسی میں مبتلا نظر آ نے لگی پیرمحل کا رہائشی و مقامی صحافی سید نئیر شیرازی چک320 گ ب روڈ پاسکو گودام کے قریب سے گزر کر گھر جا رہا تھا کہ راستے میں موٹرسائیکل پر سوار تین مسلح ڈاکوں نے روک کر نقدی اور اشیا چھین کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گئے جس پر مقامی صحافی نے وقوعہ کی اطلاع متعلقہ ایس ایچ او تھانہ پیرمحل کو اطلاع دی جو ایک گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچا پولیس نے صحافی کی نشاندہی پر قریبی محلہ کے ایک گھر کی تلاشی لی تو واردات میں استعمال ہونے والا125 ccموٹرسائیکل گھر سے برآ مد کر لیا اور ایک ملزم بھی حراست میں لے لیا مگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر برآ مد ہونے والا موٹرسائیکل اور ملزم کو چھوڑ دیا اور مقامی صحافی کے پوچھنے پر پولیس نے صحافی کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروانے کا دلاسہ دے کر گھر بھیج دیا مگر جب صبح صحافی اپنی تحریری د رخواست لے کر تھانہ پیرمحل پہنچا تو گنگا الٹی بہہ رہی تھی کہ ایس ایچ او تھانہ پیرمحل نے ملزمان سے ساز باز ہو کر من گھرٹ درخواست وصول کر کے صحافی کو بلیک میل کرنے کیلئے ڈکیتی اور اپنی نااہلی چھپانے کے لیے صلح کے لیے دبا ڈالنے لگا ایس ایچ او تھانہ پیرمحل نے صحافی سے کہا کہ ان سے صلح کر لوں ورنہ مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دوں گا جس پر مقامی صحافتی تنظیموں نے ایس ایچ او کے اس رویہ پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کالے قانون کے خلاف احتجاج کی کال دے دی جو ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ آ فس کے سامنے احتجاج کریں گے صحافیوں کا کہنا ہے کہ اگر متاثرہ صحافی کی درخواست پر مقدمہ درج نہ کیا گیا اور انصاف نہ ملا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ایس ایچ او تھانہ پیرمحل پر عائد ہو گی علاوہ ازیں صحافتی تنظیموں نے آئی جی پنجاب، آ ر پی او فیصل آ باد ، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے اور ایس ایچ او تھانہ پیرمحل کو فی الفورضلع بدر کیا جائے یاد رہے جب سے ایس ایچ او تھانہ پیرمحل رزاق سندھو تعینات ہوا ہے علاقہ میں چوری ،ڈکیتی ،راہزنی کی اندھی وارداتیں ہو رہی ہیں جس کا ایک بھی ملزم ابھی تک گرفتار نہ ہو سکا جس پر شہری و دیہہ حلقوں میں شدید خوف و ہراس کی فضا پائی جانے لگی۔