کمالیہ (بیوروچیف۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) کمالیہ لاری اڈا میں شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے تھانہ سٹی پولیس کمالیہ کی حراست میں۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کمالیہ نے 5 ملزمان شاہد عباس وغیرہ کو لاری اڈا سے گرفتار کر لیا جو کہ شراب پی کر کھلے عام غل غپاڑہ کر رہے تھے۔ پولیس نے ڈاکٹری ملاحظہ کروایا جس پر رپورٹ میں ملزمان نے شراپ پی رکھی تھی ثابت ہو گیا جس سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف 11امتناع منشیات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ (بیوروچیف۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) سکورٹی گارڈ نہ رکھنے پر مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق SHOسٹی کمالیہ بمعہ ملزمان نے محلہ پیر شاہ بخاری حاجی چوک سے ATمارٹ ملزم محسن کے خلاف مقدمہ درج کروایا کہ ATمارٹ پر نہ تو کوئی سیکورٹی گارڈ ہے اور نہ ہی میٹیل ڈیٹکیٹر کا استعمال ہے جس پر تھانہ سٹی پولیس کمالیہ نے محسن کے خلاف دفعہ 14دی پنجاب سیکورٹی آرڈینس 2015کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ (بیوروچیف۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) برما میں روہنگیا کے مسلمانوں پر سر عام تشدد دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے مسلمان ممالک کی خاموشی دیکھ کر بے حد افسوس ہو رہا ہے اگر کوئی کسی انگریز کے کتے کو مار دے تو اقوام متحدہ بھی اس کا جلدی سے نوٹس لیتا ہے۔ جبکہ اقوام متحدہ کی خاموشی سے صاف ثابت ہو رہا ہے کہ وہ مسلمانوں کے حق میں نہیں ہے ان خیالات کا اظہار چیرمین مسلم اتحاد رانا غلام مصطفی منج اور پاکستان عوامی تحریک کمالیہ کے راہنماء چوہدری ناصر رحمانی نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہ برما میں جس طرح انسانیت کا قتل عام ہو رہا ہے اسے دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں برما روہنگیا میں صرف مسلمانوں پر ظلم کی انتہا ہو گئی ہے جبکہ انڈیا کا وزیر اعظم جو کہ پاکستان کے خلاف ہمیشہ مذموم عزام میں ہی لگا رہتا ہے اس نے بجائے برما روہنگیا میں جا کر بجائے ان کے دکھ درد میں شامل ہو نے کی بجائے مسلمانوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے گیا تھا اور ہماری حکومت کے بیان آتے ہیں کہ ہم اتفاق کرنا چاہتے ہیں۔ انڈیا کا وزیر اعظم نریندر مودی کبھی بھی پاکستان کے حق میں اچھی سوچ نہیں رکھ سکتا ہمارے حکمران اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں ہم روہنگیا کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اقوام متحدہ پر زور ڈالے کہ وہاں پر مسلمانوں پر ظلم و ستم کی داستان کا باب بند کر دے ورنہ ہماری بہادر پاک فوج کے دستے روہنگیا میں آگئے تو ان کو نیست و نابود کر دیں گے اس موقع پر مشہور تاجر طارق رحمانی غلہ منڈی والے بھی موجود تھے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ (بیوروچیف۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) کمالیہ ٹی ایم اے والوں کا ناجائز تجاوزات کے خلاف شہر بھر میں آپریشن جاری متعدد دوکانوں کے آگے لگا سامان اٹھا لیا گیا۔ بازار کھلے لگنے لگے جبکہ کئی دوکانداروں نے ٹی ایم اے والوں کی اطلاع سن کر پہلے ہی اپنے سامان کا بندو بست کر لیا ۔عوام کا ٹی ایم اے کے چیرمین کو خراج تحسین۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ٹی ایم اے کمالیہ چیرمین میونسپل کمیٹی ملک محمد شریف کے حکم پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے جو کہ گزشتہ روز شہر کے مختلف مقامات جن میں عیدہ گاہ روڈ دہلی چوک صدر بازار سمیت دیگر جگہ پر ٹی ایم اے والوں نے دوکانوں کے آگے لگا سامان اٹھا لیا ۔جنھوں نے بازار کا کافی حصہّ روک رکھا تھا او بازارں میں خریداری کرنے والی خاص طور پر خواتین کو بہت مشکلات کا سامنا تھا گزشتہ روز دوکانوں کے لگا سامان شورامے والے سٹال کو ٹی ایم اے والوں نے اٹھا لیا جس سے بازار کھلا لگنے لگا اور کمالیہ کے عوام نے چیرمین میونسپل کمیٹی ملک محمد شریف کو ناجائز تجاوزات کی بھر مار کرنے والوں کے آپرشن کرنے پر خراج تحسین پیش کی اور توقع ظاہر کی کہ وہ دوبارہ بھی ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔