لاہور (جیوڈیسک) سی سی پی او لاہور چودھری شفیق گجر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ضلعی انتظامیہ کی اینٹی اینکروچمنٹ ٹیم نے کیا لاہور پو لیس کی ٹیم ضلعی انتظامیہ ٹیم کی مدد کیلئے ہمراہ رہی۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن عوام کی شکایات پر رکاوٹیں ہٹانے کیلئے کیا گیا۔
اس دوران پہلے مظاہرین کی جانب سے پولیس پر فائرنگ اور پتھراؤ کیا گیا جس سے متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس پر فائرنگ اور پتھراؤ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ چودھری شفیق گجر نے کہا کہ ہمیں 5 افراد کے ہلاک اور 27 کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے جبکہ پولیس نے 53 مظاہرین کو گرفتار کیا ہے جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔