حضور نبی کریم کی آمد سے ظلم و بجر کے اندھیرے چھٹ گئے اور ہر طرف بہار آ گئی
Posted on January 11, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن : حضور نبی کریم کی آمد سے ظلم و بجر کے اندھیرے چھٹ گئے اور ہر طرف بہار آگئی۔ آپۖ کی ولادت با سعادت کی خوشی میں اللہ تعالیٰ نے بھی میلاد منایا اور تمام مائوں کے پاس بیٹے پیدا ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار خطیب جامعہ دربار شریف قاری محمد رمضان باروی اور حاجی میاں محمد خالد نقشبندی نے گزشتہ روز میلاد البنیۖ کی محفل میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ حضورۖ کی آمد ہمارے لیئے خیر کا پیغام لیکر آئی جس سے پوری دنیا میں اجالا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سب کچھ آپۖ کے صدقہ سے ہے۔ تقریب میں معروف نعت خواں نذیر احمد نذیر اور دیگر نعت خوانوں نے اپنا خوبصورت کلام پیش کیا۔ اس موقع پر حاجی محمد اصغر ، میاں سلیم اختر ، محمد رفیق ، طارق پہاڑ ، حاجی غلام فاروق ، ملک امان اللہ اور ماسٹر اسد اللہ سمیت درجنوں افراد شریک ہوئے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com