اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے اخباری بیان میں سعودی شہزادے کی پاکستان آمد کو بہار کی آمد کہا ہے انہوں نے کہا سعودی عرب اور پاکستان اسلام کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں پاکستانی قوم کو دلی خوشی ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کے سرکاری دورے پر آ رہے ہیں ان کا کہنا تھا جناب وزیر اعطم کی کامیاب خارجہ پالیسی نے ملک کا ایک باوقار شناخت دی ہے۔
اسلامی ممالک سے تعلقات کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کامیاب کوششوں کو بھی سراہا۔یاد رہے انجینئر افتخار چودھری سعودی عرب میں پچیس سال سے زیادہ عرصہ گزار چکے ہیں ان کا کہنا تھا عوام کا تعلق تو گہرا تھا مگر ماضی کی حکومتوں کے خراب رویوں کی وجہ سے پاکستان سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے دور ہو گیا تھا جسے عمران خان کی زبردست قیادت سے بگڑے ہوئے تعلقات کو بہتری کا رخ دیا ہے۔سعودی عرب کی سب سے بڑی سفیران پاکستان کی تنظیم حلقہ ء یاران وطن نے بھی ولی عہد محمد بن لادن کی آمد پر دلی خوشی کا اظہار کیا ہے۔