ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) گری کی آمد کے ساتھ ہی بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ عوام بلبلا اٹھے، ہر آدھے گھنٹے بعد دو گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کاروبار زندگی معطل ہوگیا لوگوں نے رات جاگ کر گزاری ،بارہ سے چودہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ، شیڈول کے ساتھ ساتھ فورس لوڈ شیڈنگ کئی گھنٹوں پر محیط بجلی کے تعطل نے انسانی زندگی اجیرن بنا دی ، حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا جن پھر بوتل سے باہر نکل آگیا۔
عوام حکومت کو کوستے رہے،حکومت نے بجلی لوڈ شیڈنگ کے دعوے کئے مگر لوڈ شیڈنگ کا دورایہ پہلے سے بھی بڑھ گیا،گھروں سمیت مساجد میں پانی ناپید نمازیوں ک وضو کے لئے بھی پانی میسر نہ آسکا، جبکہ زیر زمین پانی کی سطح گر گئی ہے ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ٹیوب ویل بند ہو جانے سے شہر کے متعدد علاقوں کو پانی سپلائی نہ ہو سکی۔
گرمی کی شدت بجلی غائب مچھروں کی بہتات نے جلتی پر تیل کا کام کیا، واہ کیٹ ٹیکسلا اور اسکے مضافاتی علاقوں میں ہفتہ کے روز بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو بے ھال کردیا، رات گئے تک فورس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ہر آدھ گھنٹے بعد جاری رہا، شیڈول اور فورس لوڈ شیڈنگ سے بجلی کئی گھنٹوں غائب رہی ، لوگوں نے گرڈ اسٹیشن میں فونز کئے جواب ملا ہم کیا کر سکتے ہیں اوپر سے آرڈر ہے۔
ادہر عوامی حلقوں کی جانب سے واپدا کے اعلیٰ حکام اور حکومتی ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ واہ کینٹ ٹیکسلا کے عوام سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے جبکہمذکورہ علاقوں سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کر کے اسلام آناد والوں کو سپلائی کی جارہی ہے ،اگر ہوش کے ناکں نہ لئے تو عوام انتہائی احتجاج پر مجبور ہونگے۔
ڈاکٹر سید صابر علی 8-5-201 موبائل نمبر 0300-5128038