تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی 12 ربیع الاول صبح دوپہر شام رات سیکنڈوں ‘منٹوں ‘گھنٹوں پر مشتمل دن لیکن یہ دن روزاول سے روزِ محشر کے تمام دنوں کا سردار دن ‘ایسا دن جس میں صرف ظہورِ قدسی نہیں ہوا بلکہ صبح نور کی ایسی آمد ہوئی ایسا عالم نو طلوع ہو اکہ کتنے ہی زمانے اِس دن کے دامن میں سمٹے ہوئے ہیں ‘کتنے ہی چاند ستارے اور سورج اِس آفتاب جہاں تا ب سے روشنی کی بھیک ما نگتے نظر آتے ہیں ‘کتنے ہی چمنستان اِس صبح نور سے رنگ و بو کی خوشبو یں سمیٹ رہے ہیں ‘کتنے ہی شبستان اپنی تیرگی مٹا نے کے لیے صدیوں سے اِس دن کے انتظار میں اپنے دامن مراد پھیلائے کھڑے ہیں۔
آج کے دن نور مجسم ۖ نے صرف اِس جہاں خاکی میں قدم ہی نہیں رکھا بلکہ تاریخ عالم نے نئے سفر کا آغاز کیا اِس روز اماں آمنہ نے ایک سعادت مند بیٹے کو ہی جنم نہیں دیا بلکہ مادر گینی نے ایک انقلاب عظیم کو جنم دیا اِس دن آمنہ کے چاند سے صرف اماں آمنہ کا آنگن ہی منور نہیں ہوا بلکہ تیرہ و تار خاکدان ہستی روشن ہوا جہاں بہا راں کے قدم رنجہ فرمانے سے مرض الموت میں مبتلا زندگی میں حیات نور کی لہریں دوڑنے لگیں اور زندگی پر حقیقی شباب آگیا اِس صبح نور کی آمد سے ہزاروں سالوں سے راہ تکتی سسکتی تڑپتی انسانیت کے خواب کو تعبیر مل گئی آمنہ کے چاند نے صرف اپنی غمزدہ اماں کو ہی حقیقی سچی خو شیوں سے ہمکنار نہیں کیا بلکہ ہر درد کے مارے کے لبوں پر تبسم کے شگو فے پھو ٹنے لگے ‘اِس نور مجسم ۖ کے جلوہ فرمانے سے صرف اماں آمنہ کے آنگن میں ہی خو شبو ئوں خو شیوںکے لا تعداد قافلے نہیں اُترے بلکہ کا ئنا ت کے چپے چپے میں جہاں کہیں بھی مایوسیوں نے اپنے پنجے گا ڑ رکھے تھے وہاں امید کی کر نیں پھوٹنے لگیں اور حسرت و یاس میںڈوبے ٹو ٹے دلوں کو بہلا نے لگیں اِس صبح نو ر کی روشنی سے جزیرہ عرب کا بخت ہی روشن نہیں ہوا بلکہ انسانیت جو ہزاروں سالوں سے ظلم و جبر بے کلی پریشانی میں غرق تھی نا امیدی کی زنجیروں میں جکڑی ہو ئی تھی اس گو ہر قسم کی ذہنی جسمانی اور سیا سی غلا می سے رہائی کی نو ید مسرت ملی ‘نو ر مجسم ۖ کی نسبت سے زمین ارجمند اور اس کے پائیگاہ کے بو سے سے آسمان بلند ہو گیا آقا کریم ۖ کی تشریف آوری سے دنیا کو شرف انسانی کا حقیقی اندازہ ہوا ‘ورنہ اِس سے پہلے حضرت انسان کو دوسری چیزوں کی عظمت و شان کا احساس تھا لیکن وہ اپنی حرمت اور مقام سے نا واقف تھا۔
Muhammad PBUH
اِس بے خبری کے نتیجے میں حضرت انسان صدیوں سے ظلم و جہا لت کے سمندر میں گم تھا وہ چمکتی اور طا قت ور چیز کو خدا کا روپ دیئے بیٹھا تھا ‘چاند ستاروں اور سورج کی روشنی سے متا ثر ہو کر انہیں خدا کا روپ دئیے بیٹھا تھا ‘راجوں ‘مہا راجوں ‘طا قتوروں ‘نوابوں ‘سرداروں کی جھو ٹی شان و شوکت سے مسحور ہو کر انہیں خدا کا اوتار مانے ہو ئے تھا’ انسان روحانی جسمانی طو ر پر مختلف خو فوں کا شکار تھا ‘ہر ابھرتی چیز کے سامنے جھک جا تا ‘خو ف انسان کی ہڈیوں تک سرایت کر چکا تھا وہ ہر ذووانی شے کے سامنے ما تھا ٹیک دیتا ‘اتنا سہما ہوا تھا اتنا سمٹا ہوا تھا کہ اُسے اپنی شان مقام اوروسعت کا بلکل بھی ادراک نہ تھا خوفزدہ اتنا کہ جن بھو توں کو سجدے کر تا ‘جکڑا ہوااتنا کہ ہر نئی زنجیر کو اپنے لیے تقدیر سمجھتا تھا ‘آمنہ کے لال ۖ نے آکر اُسے بتا یا کہ تیری حرمت کعبے سے بھی افضل ہے ‘تیری ذات راز الٰہی ہے ‘تیری تخلیق حرف کن سے نہیں خاص دستِ قدرت سے ہو ئی ہے تو تو امارت الٰہی کا حامل ہے اِس صبح نور سے پہلے انسان جانوروں سے بھی بد تر زندگی گزار رہا تھا وہ اپنی شاہکار صلاحیتوں سے بلکل بھی واقف نہ تھا اُسے پتہ ہی نہ تھا کہ اُسے اراد ہ و اختیار دیا گیا ہے اُسے پتہ ہی نہ تھا کہ وہ خو د کوذرہ سمجھ کر بیٹھا کہ وہ تو اپنے اندر صحرا کی وسعتیں رکھتا ہے وہ تو قطرہ وجود میں قلذم ہے’ غار حراسے نکلنے والی آفتا ب نبوت کی شعاعوں سے ہی انسان اپنی آگہی سے متعارف ہوا جو انسان پہلے اپنے ہی ہا تھوں تراشیدہ مٹی کے مادر کے سامنے سمٹا ہوا تھا آج اُس کی ہیبت سے پہا ڑ سمٹ کر رائی بن چکے ہیں’ جو خو فزد ہ انسان بتوں ‘مو رتیوں ‘بھو ت پریتوں اور واہموں سے ہلکان تھا اب صحرا و دریا اس کی ٹھو کر سے دو نیم ہو ئے جا رہے ہیں جو انسان شب و روز دیوی دیوتا ئوں کے سامنے سرجھکا ئے کھڑا ہو تا تھا۔
آج نعرہ تو حید کے آسمان پر نظر آتا ہے سچ تو یہ ہے کہ کائنات کا اعتبار ہو کہ انسانیت کا وقار یہ سب کچھ اِس صبح نو ر کے دم سے ہے یہی صبح نور ہے جو وجہ تخلیق کا ئنا ت ہے اور روح تخلیق بھی یہ صبح نور ازل و ابد کی وسعتوں پر مشتمل ایک ایسی ساعت جمیل کی امین ہے جو سارے زمانوںاور جہانوں کا مقدر سنوار گئی ‘یہ صبح نور ہزاروں سال سے دیکھے جا نے والے خوابو ں کی تعبیر کی صبح ہے جو ویرانوں کو رعنا ئی و زیبا ئی کی رونقیں دے گئی یہی وہ صبح نو ر ہے انسانیت کا وہ جو ہر حیات ہے جو کا ئنات کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک بکھر ے ہو ئے جہا لت میں ڈوبے ہو ئے انسانوں کو شرفِ آدمیت سے ہمکنا ر کر گئی ۔ نو ر مجسم نبی رحمت ۖ کا پیغام خالق کائنات کا پیغام ہے یہ پیغام قیا مت تک آنے والے تمام انسانوں کے لیے ہے یہ پیغام عرب و عجم اور شرق و غرب کی حدوں سے ما وراء اور وقت کی ہر قید سے آزا د ہے قیا مت تک سارے زمانوں اورتمام عالمین پر محیط اِس پیغام میں ایسی سحر انگیز کشش اور جامعیت ہے کہ یہ سنگلاخ چٹانوں کو ذرات میں تبدیل کر کے پتھر کے دلوں میں گھر کر جا تا ہے اور آفاق کی ساری وسعتوں کو اپنے دامن کرم میں چھپا لیتا ہے۔
Jashn-e-Eid Milad un Nabi
اِس صبح نو ر میں ہی آمنہ کے آنگن میں تو حید معرفت کا وہ میخا نہ کھلا کہ اُس کے دروازے صبح مکہ و حجا ز کے منکرین خد اکے لیے ہی نہیں کھو لے گئے بلکہ سارے نو ع انسانی کو دعوت عام دی گئی کہ آخر جس کا دل چاہے اِس مئے طہور سے جتنے چاہے جام نو ش کر ے اور اپنے دل و دماغ اور زنگ آلو د روحوں کے زنگ کو معرفت ِ الٰہی کے نور میں رنگ لے آج وہ سورج طلوع ہوا جس کی روشنی سے خزاں کی چیرہ دستوں سے تبا ہ حال گلشن انسانیت کو سرمدی بہاروں سے آشنا ئی نصیب ہو ئی ‘افسردہ کلیاں مسکرانے لگیں کہ اُن کو رنگ ونور اور خوشبوئوں سے معطر کر نے والی صبح نو ر طلوع ہو چکی ہے اِس صبح نور میں ہی سرور کا ئنات ۖ اِس دنیا رنگ و بو میں تشریف لا ئے آقا کریم ۖ کی تشریف کی خو شی میںمسلمانانِ عالم اپنی بساطِ رواں اور روایات کے مطا بق اظہارِ مسرت و شادمانی کرتے ہیں۔
درود و سلام کی محافل سجا ئی جا تی ہیں میلاد کی بزمِ آرائیاں اور نور ِ مجسم ۖ کی آمد کے دن بازارگلی کو چے اور گھر روشن کئے جا تے ہیں ‘راتو ں کو چراغاں اور نعت کی روح پرور صدائیں بلند ہوتی ہیں ‘خو شبو ئیں رچے بسے یہ قافلے عاشقانِ رسول ۖ کہلا تے ہیں 12ربیع الاول ایک عہد نو انقلاب عظیم کی سالگرہ کا دن ہے اپنے آپ کو شاہِ عربی ۖ کے پیغام سے جو ڑنے کا دن ہے لیکن بد قسمتی یہ ہے کہ گزرے والے بے شمار دنوں کی طرح آج بھی ہم جلسوں ‘جلو سوں ‘جھنڈوں ‘کا نفرسوں ‘سیمیناروں ‘تقاریب ‘سبیلوں میں گزار دیں گے یہاں تاریخ انسانی کے سب سے بڑے مسیحا کے پیغام کو ہم ان بے جان غیر حقیقی محفلوں میںدفن کر دیں گے ‘کیا زمانوں اور جہانوں کی تقدیر بدل ڈالنے والے دن کی حقیقی خوشبو حقیقی نور ہمارے با طن کی نہاں خانوں میں ہلکا سا ارتعاش ‘ہلکی سے انگڑائی دئیے بغیر ہی چپ چاپ افق مغرب میں غروب ہو جا ئے گا ہم عشقِ رسول ۖ کے حقیقی وارث ہیں کیا آج کا دن ہما رے اندر حقیقی تبدیلی کا موجب بنا’ افسوس نہیں افسوس نہیں۔
PROF ABDULLAH BHATTI
تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی ای میل: help@noorekhuda.org فون: 03004352956 ویب سائٹ: www.noorekhuda.org فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org