کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا ہے کہ ارسلان افتخار کی انویسٹ منٹس بورڈ میں تعیناتی کی سفارش نہ وفاق نے کی ہے اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت نے، بلکہ ارسلان افتخار کی تعیناتی انھوں نے خود کی ہے۔
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ارسلان افتخار کی بحیثیت چیرمین انویسٹ منٹ بورڈ تعیناتی موضو ع بحث رہی، سردار عبدالرحمان کھیتران نے اسمبلی سے خطاب میں سوال اٹھایا کہ ایسی کیا مجبوری تھی کہ ارسلان افتخار کوانویسٹ منٹ بورڈ چیئرمین بنا دیا گیا، ان کی تعیناتی پرکسی کو اعتماد میں بھی نہیں لیا گیا، جس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے جواب دیا کہ ارسلان افتخار کی تعیناتی کے لئے نہ وفاق نہ اور نہ ہی کسی پارٹی نے سفارش کی۔
یہ تعیناتی انھوں نے خود کی ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ارسلان افتخار کا صوبے کے ساتھ ایک تعلق ہے، جسے انھوں نے جوڑا ہے، اگر اس تعیناتی پرکسی کو اعتراض ہے تو مل بیٹھیں گےاور بات کریں گے۔