ارسلان افتخار نے عمران کیخلاف ایک اور درخواست دائر کر دی

Arsalan Iftikhar

Arsalan Iftikhar

اسلام آباد (جیوڈیسک) ارسلان افتخار نے عمران خان سے متعلق دستاویزات کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن میں ایک اور درخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست میں ارسلان افتخار نے مؤقف اپنایا ہے کہ عمران خان کے خلاف ڈاکٹر فاروق ستار اور ڈاکٹر شیر افگن نیازی کے ریفرنس کی مصدقہ نقول، عمران خان کے تحریری بیان اور متعلقہ دستاویزات انہیں فراہم کی جائیں۔

عمران خان کے خلاف ریفرنس پر اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ اور الیکشن کمیشن کا آرڈر بھی انہیں فراہم کیا جائے۔ ارسلان نے استدعا کی ہے کہ آئین کے آرٹیکل انیس کے تحت انہیں ان دستاویزات تک رسائی دی جائے۔