ارسلان افتخار نے عمران کیخلاف ریفرنس کی تمام کاروائی مکمل کر لی فائل جلد سپیکر قومی اسمبلی کو بھیجی جائیگی

Arsalan Iftikhar

Arsalan Iftikhar

لاہور (جیوڈیسک) سابق چیف جسٹس کے بیٹے ارسلان افتخار چودھری نے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف ریفرنس کیلئے تمام کارروائی مکمل کر لی ہے اور جلد ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کو بھیجا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق ارسلان افتخار نے اپنے وکلا کو تمام ضروری کاغذات فراہم کردئیے ہیں جس کے بعد وکلاء نے ریفرنس کی فائل مکمل کر لی ہے۔

وہ کسی بھی وقت بھی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو باقاعدہ طور پر جمع کرا دیں گے جو 30 دن تک اس پر فیصلہ دیں گے بصورت دیگر یہ معاملہ خودبخود الیکشن کمشن کے پاس آجائیگا جس کے بعد وہ خود فیصلہ کریگا۔