ارسلان افتخار بھی ( ن ) لیگ کا ’’گلو بٹ‘‘ بن گیا حیثیت کا جلد اندازہ ہو جائیگا، جمشید اقبال چیمہ

Jamshed Iqbal Cheema

Jamshed Iqbal Cheema

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ ارسلان افتخار بھی مسلم لیگ ن کا ’’گلو بٹ‘‘ بن گیا ہے لیکن اسے بھی پولیس کی زیر حراست گلو بٹ کی طرح اپنی حیثیت کا انداز ہ ہو جائے گا۔

جمہوریت کے چمپئن بننے والے اقدامات سے اس کے لئے خود کش بمبار ثابت ہو رہے ہیں، عمران خان کے 14 اگست کو لانگ مارچ کے اعلان سے تخت لاہور لرز اٹھا ہے انشا اللہ اس ملک میں صاف اور شفاف انتخابی نظام رائج کرکے جمہوریت کو مضبوط کریں گے۔

نندی پور پاور پراجیکٹ منصوبے کے تاخیر کے نام پر اربوں روپے ذاتی جیبوں میں ڈالے گئے اور ذاتی تشہیر پر کروڑوں خرچ کئے گئے، یہ منصوبہ آزمائشی بنیادوں کے دوران ہی ٹرپ ہو گیا ہے اور آج تک اس سے ایک میگا واٹ بجلی کی پیداوار حاصل نہیں ہو سکی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب کو معلوم ہے ارسلان افتخار کس کے اشاروں پر ناچ رہا ہے۔