ارشد رضا ایڈوکیٹ نے گذشتہ روز پرنسپل، ڈائریکٹر کاہنہ بوائز اینڈ گرلز کالج سے ملاقات کی

Meeting

Meeting

لاہور : وائس چئیرمین کاہنہ ارشد رضا ایڈوکیٹ، جنرل کونسلرز محمد سجاد، ذولفقار قریشی نے گذشتہ روز پرنسپل، ڈائریکٹر کاہنہ بوائز اینڈ گرلز کالج سے ملاقات کی، اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اساتذہ طلبہ و طالبات کیلئے رول ماڈل ہیں۔

اساتذہ مستقبل کے معماروںکو اعلیٰ تعلیم و تربیت فراہم کر نے میں اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں اساتذہ کی بھر تی خالصتاً میرٹ پر کی جا رہی ہے۔

اساتذہ کی شاندار خدمات کے نتیجہ میں سکولوں میں طلبہ کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سکولوں میں بچوں کی تعداد میں اضافہ کو مد نظر رکھتے ہوئے 36ہزار نئے کلاس رومز تعمیر کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ سکولوں میں چمکتا ، دمکتا مستقبل اور نیا ابھر تا ہو ا پاکستان دیکھ رہے ہیں۔

اس خواب کی تکمیل کیلئے استا د کا کردارانتہائی اہمیت کا حامل ہے۔محمد سجاد نے کہا کہ میں اساتذہ کی عزت و تکریم اور انکی خدمات کو سراہتا ہو ں ، اساتذہ کرام کی معاشرہ میں بہت قدرواہمیت ہے ، اساتذہ کی محنت ، قابلیت اور ان کی اپنے شعبہ میں کمٹمنٹ کی وجہ سے طلبا و طالبات بہترین انداز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب نے تعلیم کے شعبہ کو فوکس کیا ہواہے یہی وجہ ہے کہ صوبہ بھر میں ڈیڑ ھ لاکھ اساتذہ ریکروٹ کئے گئے ہیں اورآئندہ مزید 82ہزار اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے۔

[email protected]
lahore 03124828367