ارشد وہرہ کی گاڑی پر دستی بم حملہ بزدلانہ حرکت ہے، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لندن (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رکن اسمبلی سندھ ارشد وہرہ کی گاڑی پر دستی بم حملے کو بزدلانہ حرکت قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے ارشد وہرہ پر حملے کو بلدیاتی الیکشن سے قبل خوف وہراس پھیلانے کی سازش قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود دہشت گرد قانون کی گرفت سے باہر ہیں، الطاف حسین کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابی مہم کا آغاز ہی کیا ہے اوردہشت گردوں نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی کی گاڑی پر حملہ کردیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔