ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی صف اول کی اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ وہ محض اپنے فن کے بل بوتے پر آگے آئی ہیں۔ ایک انٹرویو میں سوناکشی سنہا نے کہا کہ وہ فلموں میں اپنی نمائش کر کے کامیابی پر یقین نہیں رکھتی۔ انہیں ایسا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور ڈائریکٹرز بھی ان کے پاس ایسے کردار لے کر نہیں آتے۔
ان کی فلمیں اس دکھاوے کے بغیر بھی کامیاب ہورہی ہیں۔ سوناکشی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مرضی کی مالک ہیں لیکن خاندان بھی اہم ہے۔ وہ والدین سے مشورے لیتی ہیں اور والدین کے مشوروں کا ان کی زندگی میں اہم کردار ہے۔