لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ وماڈل ساشا آغا کو فلموں میں مرکزی کرداروں کے ساتھ بھارتی میوزک کمپنی کی جانب سے البم ریکارڈ کرنے کی پیشکش ہونے لگی۔
معلوم ہواہے کہ بھارت کی ایک معروف میوزک کمپنی ایک ایسے البم پرکام کرنا چاہتی ہے جس کے ذریعے میوزک میں نئی آوازوں کو متعارف کروایا جائے۔ اسی سلسلے میں ساشا آغا سے بھی رابطے کیے جارہے ہیں لیکن انھوں نے تاحال اس پرکوئی فیصلہ نہیں لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میری والدہ نے جس طرح سے بالی وڈ میں ایکٹنگ اورمیوزک کے شعبے میں انٹری دی تھی، وہ بہت کم لوگوں کے حصے میں آتا ہے۔ ان کی فلم نے زبردست کامیابی حاصل کی تھی اور ان کی آوازکے چرچے بھی ہر طرف ہونے لگے تھے۔
میں نے بھی بالی وڈ فلموں میں بطورہیروئن انٹری دی ہے لیکن فی الحال گلوکاری کے بارے میں کچھ نہیں سوچا۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ میرا تمام ترفوکس ایکٹنگ کی طرف ہے اورمیں فن کی دنیا میں ہر طرح کے کردار کرکے خود کو منوانا چاہتی ہوں۔ جہاں تک بات میوزک کی ہے تومیری والدہ کی وجہ سے مجھے بھی میوزک ورثے میں ملا ہے، مگراس کوبطورپروفیشن اپنانے کا نہیں سوچ رہی۔
مجھے یوں لگتا ہے کہ ایک انسان کواپنا کیرئیر بنانے کے لیے محنت اورلگن کے ساتھ ایک کام کرنا چاہیے اوراس کے بعد پھردوسرے شعبوں میں قسمت آزمائی کرنی چاہیے۔