اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں آرٹیکل 245 کےاطلاق کے معاملے پر پیپلزپارٹی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ ایوان کو آرٹیکل 245 کےاطلاق کے عوامل اور وجوہات سے آگاہ کیا جائے، حکومت ان کیمرااجلاس بلا کر پارلیمان کو اعتماد میں لے۔ رضا ربانی کا مزید کہنا ہے۔
کہ وزیر داخلہ نے صرف یہ بتایا کہ سیاستدانوں اور اہم تنصیبات کو خطرہ ہے، وزیر داخلہ بتائیں کہ سیاستدانوں کو کس طرح کا خطرہ ہے، آرٹیکل 245 کااطلاق بڑا اقدام ہے، پارلیمان کا حق ہے کہ اسے وجوہات کا علم ہو۔