لاہور (جیوڈیسک) رانا ثناء اللہ کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی حکومت آرٹیکل چھ کے حوالے سے پرویز مشرف کے خلاف ریفرنس دائر کر چکی ہے۔ ریفرنس سے متعلق اب پراسیکیوشن کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پرویز مشرف کی معافی کے لئے سب سے بڑے وکیل آصف زرداری تھے۔
آصف زرداری کی طرف سے مشرف کو محفوظ راستہ دینے پر میاں نواز شریف نے احتجاج کیا تھا۔ نواز شریف نے واضح کیا تھا کہ مشرف کے متعلق جمہوری قوتوں سے مشورہ ہونا چاہئے تھا۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کے حوالے سے فیصلے پر حکومت پر تنقید بلاجواز ہے۔