کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت آج اہم اجلاس ہوا جس میں رینجرز اختیارات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آرٹیکل 147 کے تحت سندھ اسمبلی کی قرارداد کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ صوبے کو اختیار ہے کہ کن شرائط کے تحت رینجرز کو اختیار دے اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ رینجرز پر ہونے والے اخراجات میں وفاق اپنا حصہ ادا کرے کیونکہ 2 سال کے دوران سندھ حکومت 19 ارب روپے کے اخراجات براداشت کر چکی ہے اور وفاق 9 ارب روپے ادا کرے۔
وزیر اعلی سندھ اجلاس ختم ہونے کی بعد اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کل وزیراعظم سے ملاقات میں رینجرز اختیارات کے متعلق بات چیت کریں گے۔ ملاقات میں مراد علی شاہ اور وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال میں بھی ہوں گے۔