اسلام آباد (جیوڈیسک) جہانگیر ترین کا کہنا ہے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی تاحیات ہی ہونی چاہیئے، نواز شریف کو بچانے کیلئے کوئی قانون لایا گیا تو درست نہیں ہو گا، میرے اور نواز شریف کے کیس میں بہت فرق ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کرپشن کرنے والے پر تاحیات پابندی ہونی چا ہیئے ، فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، میرے پیسے منی لانڈرنگ کے نہیں تھے۔
انہوں نے کہا ہمیشہ سے سمجھتا تھا 62 ون ایف کے تحت نااہلی تاحیات ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا نواز شریف کرپشن میں پکڑے گئے ہیں اور اب وہ گیم کھیل رہے ہیں، اپنی ہی حکومت ہے اور اسی پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔