نظام آباد: ڈاکٹر راجندر پرساد پرنسپل اور ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی صدر شعبہ اردو و انچارج صدر شعبہ انگریزی گری راج کالج نظام آباد کی اطلاع کے بموجب شعبہ انگریزی کی جانب سے یوجی سی کے زیر اہمتام ایک روزہ قومی انگریزی سمینار کا انعقاد 5جنوری کو عمل میں آرہا ہے۔ سمینار کا موضوع” بیسویں صدی میں انگریزی ادب کے فروغ میں ہندوستانی قلمکاروں کا حصہ” رکھا گیا ہے۔ تمام قومی و ریاستی ڈگری و جونیر کالجس کے انگریزی اساتذہ اور یونیورسٹیوں سے وابستہ پروفیسرز و ریسرچ اسکالرز اس سمینار میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔
خواہش مند اساتذہ اور ریسرچ اسکالرزسمینار کے بنیادی موضوع یا کسی بھی ضمنی موضوع پر اپنا مقالہ جوزیادہ سے زیادہ تین ہزار الفاظ پر مشتمل ہو انگریزی میں ٹائمز رومن خط اے فور سائز 12 فانٹ میں تحریر کرکے [email protected] پر 20دسمبر سے قبل روانہ کردیں۔ سمینار میں شرکت کے لئے اساتذہ اور پروفیسر ز کے لئے رجسٹریشن فیس 500 روپئے اور ریسرچ اسکالرز کے لئے 200روپئے رکھی گئی ہے۔ قومی سمینار میں موضوع سے متعلقہ جن انگریزی شعرا اور ادیبوں کے فن پر مقالے لکھے جاسکتے ہیں ۔
ان میںرابندر ناتھ ٹیگور’آر کے نارائن’آر کے لکشمن’راجا رائو’ملک راج آنند’سروجنی نائیڈو’ہریندراناتھ چٹوپادھیائے’رسکن بانڈ’خوشونت سنگھ’تورودت’مشیل مدھوسودھن’وکرم سیٹھ’ کملا داس’اروندھتی رائے’امیت گھوش’نیتا مہتا’امریتا پریتم’اے پی جے عبدالکلام’وی ایس نائپول’کلدیپ نیر’شوبھا انیتا دیسائی اور دیگر شامل ہیں۔ مقالہ نگار ان شعرا اور ادیبوں کے فن اور شخصیت’کسی شاہکار تخلیق کا تنقیدی جائزہ ‘تنیقیدی یا لسانی تجزیہ ‘دیگر زبانوں پر اثر یا کسی اور زاویے سے جائزہ لے سکتے ہیں۔ سمینار کے مباحث سے ہندوستان میں بیسویں صدی میں انگریزی ادب کے فروغ اور مختلف جہات میں ترقی کے پہلو سامنے آئیں گے۔ یوجی سی کی جنوبی ہند کی شاخ نے سمینار کے انعقاد کے لئے خود اختیاری گرانٹس سے مالی تعاون دیا ہے۔
سمینار کے کنوینر ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی انچارج شعبہ انگریزی اور نائب کنوینرمسٹر ویر پرساد لائبریرین ہونگے۔ سمینار کی تفصیلات پر مبنی تفصیلی بروشر کا مشاہدہ کمنشنر کالجیٹ ایجوکیشن تلنگانہ کی ویب سائٹ اور متعلق کالج کے جے کے سی میل سے کیا جاسکتا ہے۔