فرانس (اے کے راؤ سے) پیرس سے نزدیک ترین ساحل سمندر 210 کلو میٹر پر Deauvill ہی ہے مگر فرانس گورنمنٹ نے نہروں پر مصنوعی ساحل بنا کر عوام کو ساحل کی سہولت قریب ترین دے دی ہے۔ خیبر سے ساحل سمندر تقریبا” 1800 سو کلو میٹر ہے اور راستے میں سیکڑوں ایسے مقام ہیں جن پر ایسے سہولت دے کر ملک کو خوبصورت اور عوامی ٹمپریچر کو بھی معتدل کیا جا سکتا ہے۔ فرانس کے ٹمپریچر اور گرمی کا ٹائم پاکستان سے کہیں زیادہ ہے مگر عوام کے لیے ایسی پکنک کے لیے ایک بھی پوائنٹ نہیں۔ گرمی میں ایسی ہی سہولت کے متلاشی عوام دریاؤں اور نہروں میں حادثوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ پنجاب میں ساحل ہے نا ہو گا مگر اس قسم کے سہولت بڑی اسانی سے دی جاسکتی ہے۔ خادم اعلیٰ ایسی چیزوں سے باخبر ہیں مگر ترجیحات عوام نہیں۔ لاہور کے بیچ سے گزرنے والی نہر، شیخوپورہ لاہور روڈ، ساہوال اوکاڑہ اور بہت سے پوائنٹ اس قسم کے ساحل کے لیے بہترین ہے۔