لاہور (جیوڈیسک) اداکار و گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ فنکار کسی بھی ملک کو قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل بہت روشن ہے اور وطن عزیز میں معیاری اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پروڈکشن کی بدولت انڈسٹری روز بروز ترقی کی منازل طے کررہی ہے جو بڑی حوصلہ افزا بات ہے ۔
انھوں نے کہا کہ کسی بھی فنکارکو اپنی ملکی شناخت ہرگز نہیں بھولنی چاہیے ،پاکستان نے ہمیں نام اور مقام دیا ہے جوبڑے فخر کی بات ہے۔ فن اور فنکار کو سرحدوں کے اندر قید نہیں کیاجاسکتا ،جدھر اچھا اورمعیاری کام ملے گا فنکار ادھر کار خ ضرور کرے گا۔