فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، کسی ملک سے معیاری پراجیکٹ میں کام کی پیشکش ہوئی تو ضرور قبول کرونگی’ فرحا
Posted on August 27, 2013 By Geo Urdu لاہور
لاہور (پی پی سی) اداکارہ و کمپیئر فرحانے کہا ہے کہ فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اگر مجھے کسی بھی ملک سے معیاری پراجیکٹ میں کام کی پیشکش ہوئی تو ضرور قبول کروں گی پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن بد قسمتی سے اسے آگے بڑھنے کے مواقع میسر نہیں۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ فنکار کسی بھی ملک کے سفیر ہوتے ہیں اور انکا کام اپنے ملک کی ثقافت کو اجاگر کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کل مختلف پراجیکٹس میں مصروف ہوں۔
لیکن کیرئیر کے آغاز سے آج تک معیارپر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے کسی دوسر ے ملک کی طرف سے کام کی پیشکش کے سوال کے جواب میں کہا کہ اگر معیاری اسکرپٹ کے حامل کسی بھی پراجیکٹ کے لئے معاہدے کی پیشکش کی گئی تو اسے ضرور قبول کروں گی۔