فنکاروں نے فاردرز ڈے جوش و خروش سے منایا

Veena Malik,Mira

Veena Malik,Mira

لاہور (جیوڈیسک) شوبز سے وابستہ لوگوں نے گزشتہ روز فادرز ڈے جوش خروش سے منایا۔
اس موقع پر مختلف فنکارو ں نے اپنے والد کو تحائف پیش کئے۔ گلوکار محسن عباس شوکت اور عمران شوکت نے اپنے والد معروف گلوکار شوکت علی کو گلدستہ اور پرفیوم پیش کیا۔

گلوکار سانول نے اپنے والد معروف گلوکار عطااللہ عیسیٰ خیلوی کو شال تحفے میں دی۔ اداکارہ وینا ملک نے اپنے والد کو لندن جبکہ میرانے کراچی سے ٹیلی فون کیا۔ اداکار معمر رانا نے اپنے والد شفقت رانا کو تحائف پیش کئے۔ راگا بوائز ولی اور نایاب علی نے بھی اپنے والد معروف غزل گائیک استاد حامد علی خان کو تحائف دئیے۔