کراچی (جیوڈیسک) گلوکاہ عابدہ خانم نے کہاہے کہ فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا ورنہ مستقبل میں مزید پریشانیاں ہوں گی۔ اگر ہمارے کسی ساتھی کو تکلیف میں ضرورت ہے توہمیں اس کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی یہ ہی روش تھی کہ ہم ایک دوسرے پر تنقید کرتے رہے اور برے وقت میں جس طرح تعاون کرنا چاہیے تھا نہیں کیا۔ فنکار بہت حساس ہوتاہے یہ بات ہم فقط اپنے لیے نہ سوچیں بلکہ دوسرے فنکاورں کے لیے بھی یہ ہی سوچ بنالیں تو یقین کیجیے ہم کبھی پریشان نہیں ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اداکار فرید خان، موسیقار نیاز احمد، سمیت کئی ایسے لوگ ہماری انڈسٹری میں موجود ہیں جن کے لیے ہمیں سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے‘ یہ لوگ ہمارااثاثہ ہیں۔