کراچی (جیوڈیسک) فوک گلوکارہ صنم ماوری نے کہا کہ اگر مجھے کسی حکومتی عہدہ پر کام کرنے کا موقع ملا تو سب سے پہلے اپنے فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لیے کام کروں گی ان کی رہائش اور انھیں مالی طور پر مستحکم کرنا میری اولین ترجیح ہو گی۔
یہ بات انھوں نے گزشتہ روز پروگرام ’’سیاسی تھیٹر‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی،انھوں نے کہا میں نے دنیا کے ہر خطہ میں گائیکی کا مظاہرہ کیا ہے، مجھے ہر جگہ بے پناہ محبت اور پزیرائی ملی مجھے جو عزت اور شہرت ملی وہ میرے اور میرے ملک کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں مجھے تاریحی مقامات اور ورثہ سے گہری دلچسپی ہے میری چاہتی ہوں کو تاریحی ورثہ کے حامل مراکش میں بھی جاکر پرفارم کروں۔
انھوں نے کہا جب میں اٹھ سال کی تھی تو میں نے گائیکی کا آغاز کیا تھا میں نے کلاسیکل موسیقی کی تربیت حاصل کی لیکن میرا رجحان فوک میوزک کی طرف تھا ۔صوفیانہ کلام گاکر جو سکون ملتا ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی۔ استاد نصرت فتح علی خان اور عابدہ پروین میرے پسندیدہ فنکار ہیں۔
صنم ماوری نے کہا کہ میری زندگی کی خواہش ہے کہ کسی پروگرام میں جب پرفارمنس کروں تو میری والدہ میرے سامنے موجود ہوں،انھوں نے کہا کہ گائیکی کی وجہ سے میں اپنے بچوں کو وقت نہیں دے پاتی لیکن مجھے اپنے بچوں سے بہت پیار ہے ہماری فیملی ایک مکمل فیملی ہے۔