فنکاروں کا یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام کے خلاف احتجاج

Hyderabad

Hyderabad

حیدرآباد (جیوڈیسک) سندھ فنکار ایکشن کمیٹی کی جانب سے بے نظیربھٹو شہید یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام میں فنکاروں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین فنکاروں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے لالہ معین فیروز، عبدالستار پرویز، غلام نبی راہی اور اللہ بچایو نے بتایا کہ عیدالفطر پر فنکاروں نے بھوک ہڑتال کی، احتجاج کیا۔

خودسوزی کا اعلان کیا جس کے دو روز بعد سیکریٹری کلچر اور پروگرام کے ذمے داران نے یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ ہمارے پیسے اگست تک دیدیں گے جس پر ہم نے احتجاج ختم کیا، اب اگست کی جگہ ستمبر آچکا ہے مگر ہمیں کہیں سے کوئی جواب نہیں مل رہا انہوں نے کہا کہ 2013 ءمیں ایکٹنگ کورس مکمل کرنے والے انسٹرکٹرز اور طلباءکو فوری طورپر ان کے رکے ہوئے پیسے دیے جائیں اور فنکاروں کی فنی تعلیم کی کلاسیں دوبارہ شروع کی جائیں، اگر ہمارے مطالبات منظور نہ کئے گئے تو 26 ستمبر کو فنکار سندھ میوزیم حیدرآباد میں اجتماعی خودسوزی کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری محکمے پر عائد ہوگی۔