آرٹس کونسل کراچی کے انتخابات میں احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل کی کامیابی پر مبارکباد

Qazi Noor and Pir Sarwar Chisti

Qazi Noor and Pir Sarwar Chisti

کراچی: ادارہ فکرِ نو کراچی اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اراکین قاضی نور الاسلام شمس ، معروف احمدخان ،محمدماجد خان، محمدسلیم نوری،تعیم عباسی، نہال الدین، اخترسعیدی ،محمدعلی گوہر ،رشیدخان رشید، ظفربھوپالی، محمداعظم عظیم اعظم، شمروزخان، محمدرئیس احمد خان ایڈوکیٹ،محمدسمعیداعظم اور دیگر نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے ہونے والے انتخابات میں احمدشاہ اعجازفاروقی پینل کی فقیدالمثال کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ کامیاب پینل اپنی روایات کو برقراررکھتے ہوئے۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کو عملی وادب کا گہوارہ بنانے میں اپنی انتھک محنت اور جدوجہدجاری رکھے گااور اُنہوں نے یہ اُمیدبھی ظاہر کی ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والے اور دیگر تمام بھی جمہوری روایات کو قائم رکھتے ہوئے بالخصوص شہرِ کراچی اور پاکستان بھر میںفن وثقافت کو پروان چڑھانے میں موجودہ کامیاب ہونے والے احمدشاہ اعجاز فاروقی پینل کے ساتھ اپنامثبت و تعمیری کردار اداکرنے کے ساتھ ساتھ اپنا ہر ممکن تعاون بھی جاری رکھیں گے۔

انہو ں نے کمشنرکراچی شعیب احمدصدیقی کا بھی شکریہ اداکیا جنہوں نے انتہائی خوش اسلوبی اور فرض شناسی کے ساتھ آرٹس کونسل کراچی میں ہونے والے انتخابات کو پایہء تکمیل تک پہنچایا۔