مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 5/8/2016

M Imran Salfi

M Imran Salfi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ضلعی سطح پر آرٹس کونسل اور تھیڑ قائم کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔بلھے شاہ کی دھرتی نے موسیقی اور گائیکی کے حوالے سے بڑے نام پیدا کیے ہیں ۔کلچر ل کے فروغ کیلئے قصور میں بے حدکام کرنے کی ضرورت ہے یہاں پر اب بھی بہت ٹیلنٹ موجود ہے موسیقی اور ادب کے حوالے سے حوصلہ افزائی کرنے سے آج بھی اس دھرتی سے بڑ ے نام پیدا ہو سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار چیئرمین پنجاب انفارمیشن کلچر ونگ وقا ر صدیقی نے دربار حضرت بابا بلھے شاہ پر حاضری دینے کے بعد پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی سب سے بڑی ترجیح علاقائی سطح پر گائیگی اور ادبی سر گرمیوں کے فروغ کیلئے کام کرنا ہے ۔وقار صدیقی نے کہا کہ میری قیادت نے مجھ پر اعتماد کر کے جو ذمہ داری سونپی ہے اسے بخوبی سر انجام دیتا رہونگا ، میں اپنی ٹیم کے ہمراہ پنجاب کے ہر ایسے شہر اور علاقے میں جائوں گا جہاں پر آرٹ کے حوالے سے ٹیلنٹ موجود ہوگا، پنجاب کے حقیقی کلچرل کو پروان چڑھانے اور پنجابیوں کے کلچر کی عکاسی کرنے کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائینگے ۔ وقار صدیقی نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی طر ف سے بہت جلد حسن کارکردگی ایوارڈ کے حوالے سے ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔جس میں بہترین اداکار ،اداکارہ، اور بہترین لکھاری کے علاوہ دیگر شعبہ جا ت کے لوگوں کو ایوارڈ سے نوازہ جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) سنیئر صحافی چوہدری لیاقت کے چاچوہدری ریاست کے انتقال پر پریس کلب مصطفی آباد کا تعزیتی اجلاس، مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ)، پاکستان میڈیا کونسل، یونین آف جرنلسٹ، انٹر نیشنل میڈیا فورم، الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن کا مشترکہ تعزیتی اجلاس صدر پریس کلب و آرگنائزر پاکستان میڈیا کونسل پنجاب محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میںشاہد عمر، ارشد علی شامی،چوہدری اصغر علی،ڈاکٹر اصغر علی شہزاد، عمر حیات خاں ،چوہدری ہاشم علی،منیر احمد بھٹی ،سردار ہارن اقبال سندھو،رانا توقیر احمد،رانا عرفان احمد،سعید احمدبھٹی،بابا طارق مقبول،محمد جمیل سندھو، چوہدری منظور احمد،نویداشرف انصاری ،ارشد علی جوئیہ،ڈاکٹر اسلم انصاری، عبدالقیوم ،محمد طاہر میو، حافظ طاہر اقبال ،قیصر عباس ،ڈاکٹر رحمت علی ،عبدالمنان سلفی ،محمد سعید ،محمد اکمل کھوکھر،عبدالرحمان انصاری ،،عمر شاہین، حاجی غلام قادر ،ذوالفقار علی ،محمد بوٹا ساگر،محمد راشد مہناس دیگر صحافیوںنے سنیئر صحافی چوہدری لیاقت کے چاچا کے انتقال کر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی گئی،
کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔