آرٹس کونسل کو کبھی اپنا ذریعہ معاش نہیں بنائیں گے، شیخ راشد عالم

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد اتحاد پینل کے کنوئیر شیخ راشد عالم نے کہا ہے کہ آرٹس کونسل کو کبھی بھی اپنا ذریعہ معاش نہیں بنائیں گے ۔ممبران کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے اور اس کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاعروں ،کالم نگاروں ،ادیب ،دانشوروں اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے پر ہجوم عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شیخ راشد عالم نے مزید کہا کہ تبدیلی کی جدوجہد کو ہر صورت جاری رکھیں گے ملک میں ہر جگہ نظام بدلنے کی باتیں ہورہی ہیں تو آرٹس کو نسل میں کیونکر تبدیلی نہیں آسکتی ماضی میں ادارے کے اہم عہدوں پر فائز رہنے والے افراد اپنے ساتھ پوری تاریخ لیکر چلے۔

انہوں نے بتایا کہ ادارے میں کروڑوں روپے خرد بر د کئے گئے صرف 12اراکین فنانشل رپورٹ پر اپنا اختیار رکھتے ہیں باقی عہدیداران اور ممبران کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی جاتی ہے ۔خازن کے دستخط کسی چیک پر موجو د نہیں ہوتے نہ ہی اس کو یہ معلوم ہے کہ آرٹس کونسل کے کتنے اکائونٹ ہیں ۔فرضی آڈٹ فرم سے ادارے کا آڈٹ کرایا جاتا ہے۔

آرٹس کونسل کے آڈریم کو کس معاہدے کے تحت تین سال کیلئے پرائیوٹ کمپنی کے حوالے کیا گیااس پر کوئی موجود ہ عہدے دار یا احتجاج کرنے کو تیار نہیں ۔ادارے میں آنے والے حکومتی فنڈز میں بڑے پیمانے میں کرپشن کی جارہی ہے۔

یاور مہدی نے آرٹس کونسل کو اپنا خون دے کر تن آور درخت بنایا جس کو برسراقتدار گروپ بڑی بے دردی سے برباد کررہا ہے ۔اس موقع پر نجم الدین شیخ،سراج الاسلام بخاری،محمد اسلم ،آغامسعود ،رضوان صدیقی ،زیڈ ایچ خرم ،ندیم ہاشمی ،ظفر حسین ،ڈاکٹر روبینہ ہماو دیگر بھی موجو دتھے۔

منیجر میڈیا
ڈاکٹر روبینہ ہما
0300-8236472