اروبا : چوتھے فلم فیسٹول کی رنگا رنگ جھلکیاں

Film Festival

Film Festival

اروبا (جیوڈیسک) میں چوتھا بین الاقوامی فلم فیسٹیول ہوا۔ فلمی دنیا کے مشہور ستاروں کی شرکت نے چار چاند لگا دیئے۔ اروبا اپنے ساحلوں اور نیلے پانیوں کی وجہ سے تو مشہور تھا ہی مگر حالیہ کچھ برسوں میں اروبا بین الاقوامی فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے کی کوششس میں بھی مصروف ہے۔ جہاں چوتھا بین الاقوامی فلمی فیسٹیول ہوا۔ اس فیسٹول کی رنگینیوں میں اس وقت مزید اضافہ ہوا۔

جب ہالی ووڈ کی اداکارہ ورجینیا میڈ سن نے اپنی فلم ہاٹ فلیشز کے ہمراہ فیسٹیول میں شرکت کی جبکہ فیسٹیول میں فلم کل بِل اور ڈیتھ پروف میں خطرناک اسٹنٹس کے لئے مشہور اداکارہ زوئی بال نے ساحل پر خطرناک اسٹنٹس دکھانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔

زوئی بال نے اروبا کے ساحل سمندر پر فلم پروڈکشن سیکھنے والے اسٹوڈنٹس کو خطرناک فلمی اسٹنٹس کی ٹریننگ دی۔ ہالی ووڈ کی مشھور فلموں کی نمائش اور فلمی ستاروں کے ساتھ چوتھا اروبا بین الاقوامی فلم فیسٹیول جولائی کے دوسرے ہفتے میں اختتام پذیر ہوگا۔