نئی دہلی (جیوڈیسک) دہلی کے سابق چیف سیکرٹری اومیش سہگل نے وزیراعلیٰ اروند کیجروال کی بیٹی کے خلاف رشوت دینے کی پیشکش کی شکایت درج کرائی ہے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل کیجروال نے آٹو ڈرائیورز کو بتایا تھا کہ ان کی بیٹی نے اپنا ڈرائیونگ لائسنس کی پراسیسنگ کیلئے ریجنل ٹرانسپورٹ آفس کے ایک افسر کو رشوت کی پیش کش کی تھی۔
1998 سے 2001ء کے درمیان دہلی کے سابق چیف سیکرٹری سہگل نے اپنی شکایت ای میل کے ذریعہ دہلی حکومت کے انسداد رشوت ستانی کی برانچ کو بھجواتے ہوئے افسر سے کہا کہ اخبارات میں چھپنے والی خبرکو حقیقت کا جائزہ لے کر قانون کی مطابق اقدام کیا جائے۔
بھگت سنگھ کرانتی سیتا کے صدر تاجندرسنگھ باغا نے بھی اسی قسم کی شکایت دہلی پولیس کمشنر کو درج کرائی ہے۔ سہگل نے اپنی شکایتی درخواست میں انسداد رشت ستانی کی متعلقہ دفعات کا بھی حوالہ دیا ہے۔