اروند کیجری وال نے دلی میں دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کر دیا

Kejriwal

Kejriwal

نیو دہلی (جیوڈیسک) بی جے پی کے نامزد وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم نواز شریف سمیت سارک ممالک کے سربراہوں کو حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

نریندر مودی نے گجرات کے وزیر اعلی کے عہدے سے بھی استعفی دے دیا۔ ادھر عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجری وال کا کہنا ہے کہ دلی کی وزارت اعلی کا عہدہ چھوڑنا بڑی غلطی تھی وہ دلی کے شہریوں سے معافی مانگتے ہیں۔

کیجری وال نے دلی میں دوبارہ انتخابات کا مطالبہ بھی کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی نے Lieutenant گورنر نجیب جنگ سے دلی اسمبلی کی تحلیل میں مزید ایک ہفتہ کا وقت مانگا ہے وہ لوگوں سے مل کر دلی میں دوبارہ حکومت چاہتے ہیں۔