اروند کیجریوال نے دہلی میں صدارتی راج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

Arvind Kejriwal

Arvind Kejriwal

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے دہلی میں صدارتی راج کے نفاذ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ غیرآئینی وغیر قانونی ہے اورمستعفی حکومت اورکابینہ کی درخواست کے باوجود اسمبلی تحلیل نہ کرنا بھی غیرآئینی اقدام تصور کیا جائے۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے سربراہ نے موقف اختیارکیاکہ ریاستی اسمبلی کو تحلیل کرنے کے بجائے وفاق کے سپردکرنے کا صدارتی حکم نامہ غیرآئینی ہے۔