اروند کیجری وال تھپڑ مارنے والے شخص کے گھر پہنچ گئے

Arvind Kejriwal

Arvind Kejriwal

نئی دلی (جیوڈیسک) اروند کیجری وال نے نئی دلی میں تھپڑ مارنے والے رکشہ ڈرائیور سے اسکے گھر میں ملاقات کی۔

اڑتیس سالہ لالی کا کہنا تھا کہ وہ کیجری وال کے جلد وزارت اعلی چھوڑنے پر غصے میں تھا تاہم تھپڑ مار کر اس نے بڑی غلطی کی ہے اس موقع پر عام آدمی پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ انہوں نے لالی کو معاف کر دیا ہے۔

لالی کے خلاف کوئی شکایت درج نہ ہونے کی وجہ سے پولیس نے اسے حراست میں نہیں لیا۔