نئی دلی (جیوڈیسک) نئی دلی کے نائب گورنر نجیب جنگ نے ہزاروں افراد کی موجودگی میں کیجریوال سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
کیجریوال کے علاوہ ان کی کابینہ کے چھ ارکان نے بھی حلف اٹھایا۔ نئے وزیر اعلیٰ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے دلی کو کرپشن سے پاک ریاست اور وی آئی پی کلچر ختم کرنے کا عہد کیا۔
اروند کیجریوال کی قیادت میں عام آدمی پارٹی نے ستر میں سے سرسٹھ نشستوں پر فتح حاصل کر کے دو تہائی اکثریت حاصل کی ہے۔ کیجریوال چودہ ماہ میں دوسری بار دلی کے وزیر اعلی بنے ہیں۔