اے آر وائی کے چیئرمین حاجی عبدالرزاق یعقوب انتقال کر گئے

 Haji Abdul Razzaq Yaqoob

Haji Abdul Razzaq Yaqoob

دبئی (جیوڈیسک) اے آر وائی کے بانی اور چیئرمین حاجی عبدالرزاق یعقوب طویل علالت کے بعد 69 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

حاجی عبدالرزاق یعقوب طویل عرصے سے علیل اور دبئی کے اسپتال میں زیر علا ج تھے۔ 1944 میں بھارت میں پیدا ہونے والے حاجی عبدالرزاق ایک کامیاب بزنس مین اور سماجی شخصیت تھے۔

انہوں نے 1972 میں دبئی میں اے آر وائی گروپ قائم کیا اور اسے پروان چڑھانے کے لئے بھرپور جدوجہد کی۔ صدر وزیر اعظم اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔