اے آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنسز، زرداری کی درخواستوں پر فیصلہ موخر

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔ عدالت نے اے آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنسز میں سابق صدر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ پندرہ جولائی تک موخر کر دیا۔

احتساب عدالت دونوں ریفرنسز میں آصف علی زرداری پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرے گی۔ عدالت نے سابق صدر کے خلاف ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز کی سماعت بھی پندرہ جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔