کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے امپائر اسد روف کے حوالے سے ثبوت فراہم کئے تو پی سی بی تحقیقات ضرور کرے گا،پی سی بی کی جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے بورڈ کے چیئر مین ذکا اشرف ، چیف ایگزیکٹو سبحان احمد اور دیگر عہدیدران کراچی پہنچ گئے ہیں۔
ذرائر سے گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف نے کہا کہ امپائر اسد روف کے حوالے سے اگر آئی سی سی نے ثبوت دئیے تو تحقیقات ضرور کریں گے۔ ذکا اشرف نے مزید کہا کہ لندن اسپاٹ فکسنگ میں اگر پی سی بی خود پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لیتا تو معاملہ کچھ اور ہوتا۔ آئرش کرکٹ حکام کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔