اسد روف میچ فکسنگ میں ملوث نہیں: وندو دارا سنگھ

Asad Rauf

Asad Rauf

نیو دہلی (جیوڈیسک) میچ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں رہنے والے پاکستانی امپائر اسد روف پر دو ہزار تیرہ کے آئی پی ایل ایڈیشن میں سٹے بازی کا الزام لگا۔ اسد رؤف کو بدنام کرنے میں بھارتی میڈیا کے ساتھ ساتھ سابق کرکٹرز نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

پاکستانی امپائر کا نام میچ فکسنگ کے بڑے کردار وندودارا سنگھ کے ساتھ بھی جڑا اور دونوں کی مبینہ ٹیپ بھی سامنے آئی لیکن اب وندودارا سنگھ ہی اسد رؤف کی بے گناہی کے گواہ بن گئے ہیں۔

دو ہزار پانچ سے دو ہزار تیرہ کے درمیان انتالیس ٹیسٹ، اٹھانوے ون ڈے اور تئیس ٹی ٹونٹی میچوں میں امپائرنگ کرنے والے اسد رؤف کا نام بھارتی ماڈل لینا کپور کے ساتھ بھی لیا گیا۔ دونوں کی قابل اعتراض تصاویر بھی سامنے آئیں۔

اسد رؤف پر لینا کپور کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام بھی لگا ان اسکینڈلز کے باعث اسد رؤف پی سی بی اور آئی سی سی پینل سے بھی آؤٹ ہوئے۔