کبھی آپ نے پاکستان جیسے ملک میں یہ سنا کہ چند چنے ہوئے افراد میں سے ایک قیمتی دماغ ہو ـ بہترین جاب ہو جہاں سے ماہانہ 57 لاکھ روپے ملتے ہوں ـ پھر ایک عوامی لیڈر اس کے پاس جاتا ہے اور پاکستان کے بگڑتے ہوئے حالات کے ساتھ ساتھ اس جیسے انسان کی ان کروڑوں لوگوں کو باعزت زندگی گزارنے کیلیۓ کتنی ضرورت ہے یہ احساس دلاتا ہے ـ
Asad Umar
اعلیٰ ملازمت پر آسائش زندگی سیاست جیسے جوہڑ سے دور خوبصورت مکمل زندگی گزارنے والا پہلے تو نظر انداز کرتا ہے کہ اسکو پرانے سیاسی رہنماؤں کا حال معلوم ہے وہ اپنے نام شہرت کو داغدار نہیں کرنا چاہتا ـ لیکن وہ بیقرار رہنما پھر جاتا ہے پھر جاتا ہے پھر جاتا ہے دو سال تک اس کا اصرار جاری رہتا ہے ـ اصرار وہ انسان کرتا ہے عوام کیلیۓ جس کی گردن ہمیشہ اکڑی رہتی تھی لیکن اللہ پاک نے اسکو خلقِ خدا کی بھلائی کیلیۓ ایسا چُنا کہ وہ موم کی طرح لوگوں کی پریشانیاں دیکھ کر پگھلنے لگا ـ ایک ہی سوچ تھی کہ اس ناممکنات کے سفر کو بہترین مخلص کامیاب لوگوں کی ایک ٹیم کے ساتھ ممکن بنا کر نیا نظام نیا ملک بنانا ہے ـ اسد عمر کے اندر کا غیورپاکستانی عمران خان نے جگا دیا اسد عمرنے لاکھوں کی نوکری چھوڑی اور پاکستان تحریک، انصاف میں شمولیت اختیار کر کے غریب لاچار لوگوں کی دعائیں لینے کا فیصلہ کر لیا ـ
اسد عمر کے آنے سے پاکستان تحریک انصاف پہلے سے دوگنی طاقتور اور مضبوط ہو گئی ـ اعلیٰ ذہنی صلاحیتیں معاشی دور اندیشی بہترین سیاسی انداز بے غرض سوچ نے گویا تحریک انصاف کو “” عمر بن خطاب”” جیسا بہادر دور اندیش رہنما دے دیا جس کی پارٹی کو مستقبل کے شاندار کامیاب پاکستان کے معاشی طوفان سے نکلنے کے لیۓ بہت ضرورت تھی ــ
ٹی وی پروگرامز ہوں یا فی البدیہہ مذاکرات اسد عمر کی ذہانت کے سامنے بڑے سے بڑے سیاستدان بے بس دکھائی دیتے ہیں ـ پی ٹی آئی کے پاس اچھے بولنے والے بہت کم ہیں ـ بہترین اندازِ خطابت کے حامل لیڈر ہیں ـ
کسی انسان کی وفاداری کسی مقصد کے ساتھ اسکا لگاؤ ـ اس کے مشن کے ساتھ اس کی انسیت ہر بات سے ہر حرکت سے ظاہر ہو ـ ایسا ہی آپکو محسوس ہوگا کہ جب آپ اسد عمر کو فون کریں ـ آپ سوچتے ہیں ابھی مخصوص ٹیلی فون کی ٹون سنائی دے گی ـ
Imran Khan PTI
اس کے برعکس آپ اگر بے دھیانی میں بیٹھے ہوں تو دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے جب نمبر ملاتے ہی “” عمران خان “” کی گونجدار آواز گونجتی ہے ـ”” تبدیلی آنہیں رہی”” آگئی ہے “” اور ساتھ تیز تالیوں کا شور سونامی کا شور اس کے بعد آپ سونگ سنتے ہی کہ تبدیلی آگئی ہے ـ
فون کرنے کے بعد ان کو ایس ایم ایس کیا کہ سر آپکا انٹرویو کرنا ہے پلیز وقت نکالیں ـ کسی دوسرے سیاسی لیڈر سے ایس ایم ایس کے بعد یہ امید رکھنا کہ وہ آپکو میسج کرے گا شائد مشکل سوچ ہو ـ
لیکن یہی تو فرق ہے پی ٹی آئی کے لیڈران کا مرکزی ٹیم میں موجود تمام ممبران عاجزی انکساری سے خود کو عوام کا نمائیندہ سمجھتے ہیں ـ ایک گھنٹے بعد میسج آیا کہ آپ کال کر سکتی ہیں ـ کال کی تو مہذب سنجیدہ باوقار آواز سنائی دی ٌکہ وہ اس وقت بھی کسی میٹنگ میں ہیں مختصر سا انٹرویو دے سکتے ہیں ـ میں نے وعدہ لیا کہ 14 کی کامیابی کے بعد انشاءاللہ طویل سیر حاصل انٹرویو ادھار ہے ـ جی بالکل اس وعدے نے تسلی دی ان سے کچھ سوالات پوچھے سوال کیا آپ مطمئین ہیں کہ پی ٹی آئی کی تیاریاں تاریخی مارچ کیلیۓ مکمل ہیں؟؟؟ اسد عمر جی دیکھئے ہمارے نوجوان ہماری خواتین ہمارے بزرگ س وقت پرعزم ہیں اور ذہنی طور پے مکمل تیار ہیں ـ اس لئے کہ سکتا ہوں کہ اطمینان بخش تیاریاں ہیں ـ راستے میں مشکلات حائل کی گئیں تو ؟ ہمارا مارچ پُرامن ہے ـ حالات کا بگاڑا گیا تو اس کی ذمہ داری پی ٹی آئی پر نہیں ہو گی ـ سوال کیا آپ سمجھتے ہیں کہ مارچ کامیاب ہوگا؟ اسد عمر دیکھئے !! اللہ رب العزت انسان کو بارہا مرتبہ قرآن پاک میں کہتا ہے کہ کوشش کرنا تمہارا کام ہے نتیجہ میرے ذمے ہے ـ پی ٹی آئی ناانصافی کے خلاف احتجاج کرنے نکلی ہے ـ جذبوں میں سچائی ہے حوصلوں میں خلوص ہے ـ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی ـ سوال اس وقت قوم کو کیا پیغٰام دینا چاہیں گے ؟ اسد عمر میرا اس وقت قوم کو ایک ہی پیغام ہے ـ باہر نکلیں اور عمران خان کو سپورٹ کریں کیونکہ وہ آپ کے غصب شدہ حقوق کی بحالی کیلیۓ مارچ کرنا چاہتے ہیں ـ اس وقت اگر کوئی سوچتا رہا تو وہ عمر بھر پچھتائے گا ـ سوال گزشتہ کئی سال سے پارٹی میں اختلافات دکھائی دیتے تھے ـ کیا اس وقت مرکزی قیادت ایک ساتھ ہے ؟ اسد عمر الحمد للہ ( بڑے وثوق اور اعتماد سے کہا) جب کام کم ہو اور آپ کام کرنے کے عادی ہوں تو ایسے وقت میں گفتگو کا وقت زیادہ ملتا ہے جس سے مسائل زیادہ سامنے آتے ہیں ـ اس وقت ہم پے بھاری ذمہ داری ہے ـ پوری دنیا کی نگاہیں عمران خان پے ہیں ـ پاکستان کا مستقبل حاصل کرنا ہے ـ تمام چھوٹے بڑے اختلافات اس وقت کہیں دور گم ہو چکے ہیں ـ مرکزی قیادت مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اپنے قائد کے پیچھےایک ساتھ زنجیر کی صورت کھڑی ہے ـ پی ٹی آئی کی طاقت توانائی کا اصل حدف اس وقت صرف نیا پاکستان ہے 14 اگست کو انشاءاللہ سوال کیا پی ٹی آئی اس وقت لاہور میں جاری ہونے والے ہنگاموں کی شدت کو دیکھ کر قادری صاحب کے ساتھ مل کے مارچ کر سکتی ہے؟ جی نہیں ہم نے بارہا واضح کیا ہے ـ کہ ان کا اور ہمارا وقت مل گیا ہے ـ لیکن سوچ میں فرق ہے ـ ہمارا مارچ انشاءاللہ شروع سے کامیابی تک صرف پی ٹی آئی کا رہے گاـ یہ میں یقین دلاتا ہوں آپکو ان کا لائحہ عمل الگ ہے اور پی ٹی آئی کی حکمتِ عملی دوسری ہے ـ کوئی پیغام یورپ کی پی ٹی آئی کیلیۓ ٌ آپ سب باہمی اختلافات بھلا کر اپنے آپ کو اکٹھا کریں اور نئے پاکستان کیلیۓ کوشش کریں ـ 14 اگست کو انشاءاللہ پوری دنیا میں مقیم پاکستانیوں کو اور اہل وطن کو مبارکباد دیں گے نئے پاکستان کی ـ یہ تھے اسد عمر پی ٹی آئی پاکستان کی شان جنہیں پی ٹی آئی کے چاہنے والے عمران خان کا پرتو سمجھتے ہیں تمام گفتگو میں میری توجہ لہجے پے رہی ـ کہیں خم نہیں تھا سیدھا سپاٹ کھڑا لہجہ جیسے ہارون الرشید صاحب کا ہو ـ جیسے عمران خان کا ہو جیسے ڈاکٹر ہمایوں مہمند کا ہو یا پھر جیسے ڈاکٹر علوی صاحب یہ مرکزی قیادت دورِ عمر کی یاد دلاتی ہے جو متمول اور بے باک افراد پے مشتمل حکومت تشکیل دیتے تھے کہ غربت ضرورتمند انسان اپنی ضرورتوں کیلیۓ قدم قدم پے کمزوِر ہو کے سودے بازیاں کرتا ہے ـ اسد عمر آپ کے جذبے آپ کی سوچ انشاءاللہ بناے گی 14 اگست کو نیا پاکستان پاکستان زندہ باد