عاصم ایاز ارائیں پیرس کمیونٹی کا ہردلعزیز نام

Asam Ayaz

Asam Ayaz

عاصم ایاز ارائیں پیرس کمیونٹی کا ہردلعزیز نام کامیاب بزنس مین اور خصوصی طور پے سیاسی سوچ رکھنے والا سنجیدہ نام عاصم ایاز سے میری کئی بار بات ہوئی کہ وہ پی ٹی آئی کو جوائن کریں لیکن کسی مصلحت کی بنا پر خاموش تھے آج مجھے ایک ای میل موصول ہوئی جس میں ان کے باقاعدہ طور پے پی آٹی آئی کو جوائن کرنے کی خوبصورت خبر دیکھی ازحد خوشی ہوئی تحریک انصاف کے قائد جناب عمران خان نے اس ملک کی برس ہا برس سے خاموش مایوس نوجوان قیادت کا جذبہ حب الوطنی جس شان سے جگایا ہے اس کو بڑے بڑے سیاسی مبصرین اس دور کا عظیم کارنامہ سمجھتے ہیں۔

با اصول ذہین اور با ضمیر نوجوانوں کی یہ پارٹی گاہے بگاہے تنقید کا شکار بھی ہوتی ہے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ، جہاں طاقت کی ضرورت ہو وہاں سب سے پہلا نام پی ٹی آئی کا لیا جاتا ہے پی ٹی آئی میں شمولیت وہی نوجوان کرتے ہیں جن کے دل میں پاکستان کیلیئے محبت اور اس کے تحفظ کی سچی خواہش ہے میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے والا ہر ممبر عام سیاسی جماعتوں سے مکمل طور پے جداگانہ تشخص کا حامی ہوتا ہے روایتی سیاست سے ہٹ کر اس کی اپنی مضبوط سوچ ہے جو عمران خان کی انفرادی سوچ کے ساتھ مل کر اس ملک کو اس کی بنیادوں کو مذید تحفظ فراہم کرتی ہے۔

Imran Khan

Imran Khan

عاصم ایاز نے کاروباری دنیا میں انتھک محنت کر کے اپنا الگ مقام پیدا کیا ہے بزرگوں کی سنگت میں رہ کر عمر سے بڑی باتیں اور ان کے تجربات نے جہاں ان کی سوچ کو وقت سے پہلے پختہ کر دیا وہاں پاکستان کیلئے کچھ کر گزرنے کی سوچ بھی پنپ اٹھی اور آج اس خبر نے اس پے مہر ثبت کر دی کہ انہیں “” پاکستان تحریک انصاف کے صدر لیبر ونگ زبیر احمد خاں نے پی ٹی آئی اوور سیز لیبر و نگ کے صدر سردار اصغر علی کے ساتھ باہمی مشاورت کر کے عاصم ایاز ارائیں کو پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ اوور سیز کا سیکریٹری کو آر ڈی مقرر کر دیا ہے۔

اہلیان پیرس جو سیاسی میدان میں پورے یورپ میں کسی بھی دوسرے ملک کی نسبت زیادہ سرگرم دکھائی دیتے ہیں ان کی سرگرمیوں میں ایک متحرک فعال ممبر کا اضافہ یقینا پیرس میں پی ٹی آئی کو مزید تقویت دے گا۔

Pakistan

Pakistan

اصم ایاز سے پاکستانی کمیوینٹی کو بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اکثر پاکستانی اس خبر پے یوں رائے دیتے ہیں کہ پاکستان کی بقا کیلئے عاصم ایاز جیسے زیرک نڈر دلیر اور کمیونٹی میں مضبوط شناخت کے حامل نوجوان سیاسی افق پے چمکیں گے تو ہی تاریک سیاسی رات کا خاتمہ ہو سکے گا عاصم ایاز اور ان جیسے نوجوان ہی پاکستان کو مضبوط کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

پاکستانی کمیونٹی نے ان کی تقرری پے دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناں کا اظہار کیا ہے مبارکباد کا تانتا بندھ گیا ہے عاصم ایاز سے امید ہے کہ اس ذمہ داری کے ملنے کے بعد اللہ کے حضور عاجزی سے سربسجود ہو کر اس کا شکر ادا کرتے ہوئے احسن انداز سے اس ذمہ داری کو نبھائیں گے ایک بہترین جماعت کے بہترین پلیٹ فارم سے انہیں چنا پاکستان کیلیئے اپنی کچھ خدمات پیش کر سکیں عاصم ایاز کو ہم دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی فرانس اب مزید متحرک فعال اور بہتر انداز میں سیاسی میدان میں قدم جما کر بہتر ساکھ کو مزید بہتر کرے گی۔

تحریر : شاہ بانو میر