بیجنگ (جیوڈیسک) چینی دارالحکومت بیجنگ مین جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کی ایسوسی ایشن نے بحیرہ جنوبی چین میں ہونے والی حالیہ سرگرمیوں پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ایسوسی ایشن آف سائوتھ ایسٹ ایشین نیشنز ( آسیان ) نے چین کا نام لئے بغیر اس پر تنقید کی ۔ آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ نے کہا بحیرہ جنوبی چین میں جاری سرگرمیوں سے اعتماد کو ٹھیس پہنچے گی۔ سمندر میں امن ، استحکام اور سکیورٹی کے حوالے سے خدشات بڑھیں گے ۔ چین نے اس سمندر کے تقریباً تمام حصے کا دعویٰ کر رکھا ہے۔
آسیان ممالک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہم ملٹرائزیشن نہ کرنے اور امن برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں ۔ بیان میں بحریہ جنوبی چین کے اوپر فضائی سفر اور اس میں گزرنے والی بحری سفر کی آزادی ، امن ، استحکام اور سکیورٹی کو برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔