اسفند یار، افرا سیاب خٹک نے ساڑھے تین کروڑ ڈالر میں پختونوں کا سودا کیا، اعظم خان ہوتی

Azam Khan Hoti

Azam Khan Hoti

پشاور (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے سابق رہنما اور سینیٹر اعظم خان ہوتی نے کہا ہے کہ اسفند یارولی اور افراسیاب خٹک نے ساڑھے تین کروڑ ڈالر میں پختونواں کے سر کا سودا کیا۔

پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران اعظم ہوتی کا کہنا تھا کہ اے این پی کے دور حکومت میں 850 کارکنوں کا خون بہایا گیا۔اسفند یار ولی اور افراسیاب خٹک نے ساڑھے تین کروڑ ڈالر میں پختونخوا کے سر کا سودا کیا۔سابق ایم این اے اور امریکی نژاد پاکستانی نسیم الرحمان نے امریکہ اور اسفند یار ولی کے مابین معاہدہ کرایا۔ نسیم الرحمان نے پہلے اسفند یار سے ملاقات کی اور بعد میں بیگم نسیم ولی سے بھی ملا۔

افرا سیاب خٹک کو ایک چیک دیا گیا جس کا اکاونٹ ارب ملک میں تھا ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کیلئے ہر کوئی دوڑتا ہے لیکن امریکہ اسے بلاتا ہے جس سے اس کے مفادات وابستہ ہوں۔ اسفند یار ولی اور افراسیاب خٹک جب امریکہ سے واپس آئے تو 10 دن تک ان کے فون بند رہے۔