پشاور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اسفند یار ولی نے نہ صرف پختونوں کا خون ڈالرز کے عوض بیچا بلکہ پختونوں کے سروں کا امریکا سے سودا کیا ہے۔
اے این پی کے صدر اسفند یار ولی کے گزشتہ روز ہونے والے جلسے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک نے کہا کہ اسفند یار ولی نے اپنے آباء و اجداد کے سیاسی ورثے کو دریائے کابل میں ڈبودیا ہے۔
ان کے سیاسی کرتوتوں سے صوبے کے نوجوان شرمندہ ہیں جبکہ اسفند یاور علی نے اپنے دور حکومت میں نہ صرف پختونوں کا خون ڈالرز کے عوض بیچا بلکہ ان کے سروں کا بھی امریکا سے سودا کیا ہے۔