اصغر خان کو کونسلر کے ایک ہی امیدار کو گول میز نشان الاٹ

Jhang

Jhang

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نااہل ریٹرننگ آفیسرکی پھرتیاں وارڈ نمبر18کے اصغر خان کو کونسلر کے ایک ہی امیدار کو گول میز نشان الاٹ کرنے کے بعد دو اضافی نشان آری اورکھڑپیچ نشان کے بیلٹ پیپر پرنٹ کرا دئے تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر18 کے کونسلر اصغر خان مغل کوریٹرننگ آفیسر نے دوسرے امیداروںکے سامنے گول میز الاٹ کیا تھا

جب کہ الیکشن والے دن ایک ہی وارڈ کے مرد پولنگ اسٹیشن سوئی گیس دفترمیں کھڑپیچ کا نشان جبکہ محلہ الفیصل کالونی انہار کالونی کے پولنگ اسٹیشن پر گول میز کے گرلزہائی سکول کے پولنگ اسٹیشن پر آری کے بیلٹ پیپر چھپوائے گئے مختلف نشانات کی وجہ سے آزاد امیدارکے ووٹروں کو بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور الیلشن کمپین پر خرچ کئے جانے والی خطیر رقم بھی ضائعہو گئی

ذہنی کوفت اٹھانا پڑی جب کہ آزاد امیدار اصغر خان مغل نے صعافیوں کو بتایا کہ الیکشن والے دن میںنے پریذائیڈنگ آفیسر کو اپنے دوسرے غلط نشان کے بارے آگاہ کیا تو اس نے کہا کہ اس میں ہماری غلطی نہ ہے جب کہ ریٹرننگ آفیسر اور پرنٹنگ والوںکی غلطی ہے

جب کہ متعلقہ ریٹرننگ آفیسر طارق لک کو تینوں نشان کے تحریری ثبوت ساتھ لگا کر دوبارہ الیکشن کروانے اور نوٹیفیکیشن رکوائے جانے کا بھی مطالبہ کر دیا گیا ہے