ممبئی (جیوڈیسک) لازاوال سروں کی ملکہ آشا بھوسلے آج اپنی 80 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ پاپ میوزک، فوک اور کلاسیکل گائیکی میں مہارت رکھنے والی آشا جی انیس سو تینتیس کو ممبی میں پیدا ہوئیں۔
نو سال کی عمر میں گانے کا آغاز کیا اور کیرئیر کے دوران بارہ ہزار سے زائد گیت گائے، آشا جی کے سروں کا جادو نہ صرف بالی وڈ بلکہ پوری دنیا میں چھایا۔
انہوں نے کشور کمار اور محمد رفیع سمیت ماضی کے مشہور گلوکاروں کے ساتھ پلے بیک سنگر کے طور پر اپنی آواز کا جادو جگایا۔
آشا بھوسلے نے سولو سنگر کے طور پر اپنے بہت سے البم بھی جاری کئے۔ آشا جی کے نہ صرف ماضی کے گلوکاروں بلکہ موجودہ دور کے سنگرز نے بھی کئی گیت گائے۔