لندنان (جیوڈیسک) اگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے لارڈز میں شروع ہورہا ہے، ایشز سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ لارڈز کے تاریخی میدان پر میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی، آسٹریلوی ٹیم کے نائب کپتان بریڈ ہیڈن نے ذرائع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوچ ڈیرن لیمن کی زیر نگرانی ٹیم متحد ہے۔
دوسرے ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی دکھا کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔ انگلش وکٹ کیپر میٹ پرائر نے لارڈز ٹیسٹ کے لئے خود کو فٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انکی ٹیم اچھی کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھے گی۔ انگلش ٹیم نے پہلا ٹیسٹ 14 رنز سے جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔