ایشز سیریز : لارڈز ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 347 رنز سے شکست

Australia

Australia

لندن (جیوڈیسک) ایشزسیریزمیں انگلش ٹیم کا جادو پھر سر چڑھ کر بولا، انگلینڈ نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹیسٹ میں 347 رنز سے ہرا کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر ی۔ لارڈز میں آسٹریلوی کھلاڑی کھیل ہی بھول گئے۔

بیٹسمینوں سے بیٹنگ ہوئی، نہ بولرز سے بولنگ۔ انگلینڈ کی جانب سے دیئے گئے 583 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 235 رنز بنا سکی۔ گریم سوان نے دوسری اننگز میں چار اور میچ میں نو وکٹ لیں، پانچ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔