ایشیز سیریز، دوسرا ٹیسٹ: انگلینڈ پہلی اننگز میں 172 پر ڈھیر

England

England

ایڈیلیڈ (جیوڈیسک) ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 172 رنز پر ڈھیر ہو گئی، میزبان آسٹریلوی ٹیم نے 398 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز شروع کر دی۔

ایڈیلیڈ میں جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم نے پینتیس رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر تیسرے دن کا کھیل شروع کیا۔ مہمان ٹیم کو آغاز ہی میں کینگروز کی جانب سے طوفانی بولنگ کا سامنا کرنا پڑا، تین کھلاڑیوں کے سوا کوئی بھی بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔

آئین بیل 72 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ مائیکل کاربیری نے 60 رنز کا اضافہ کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل جونسن نے چالیس رنز کے عوض سات وکٹیں حاصل کیں، میزبان ٹیم نے نو کھلاڑی آؤٹ پر 570 رنز کے ساتھ پہلی اننگز ڈیکلئیر کر دی تھی۔